مدھیامک اگزام میں میتھ پیڈیا اکیڈیمی کا شاندار ریزلٹ

تاثیر،۱۲       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

کولکتہ ١٢/ مئی (رپورٹ: عبدالقادر) مرکزی کولکاتا کے چترنجن ایونیو (اے سی مسجد) میں واقع ’میتھ پیڈیا اکیڈیمی‘ نے امسال مدھیامک اگزام میں شاندار ریزلٹ کیا ہے۔ واضح ہو کہ اس کوچنگ سنٹر کا قیام محض دو سال قبل عمل میں آیا ہے۔ محمد حذیفہ (تانتیا ہائی اسکول) نے 89 ، جنید حیدری (تانتیا ہائی اسکول)نے 88 اور عفیفہ شکیل (جالان ودیالیہ)نے بالترتیب85 فیصد ریزلٹ کرکے میتھ پیڈیا اکیڈیمی میں ٹاپ، سکنڈ ٹاپ اور تھرڈ ٹاپ کی پوزیشن حاصل کی ہے۔ ان تینوں اسٹوڈنٹس کے میتھس میں 92 ، 90 اور 91 مارکس آئے ہیں۔ ان کے علاوہ محمد مزمل (شری جین ودیالیہ)، سیف خان (ابوالحسن ہائی اسکول) اور عدنان فراز (تانتیا ہائی اسکول) نے بھی بالترتیب 82 فیصد نمبرات حاصل کئے ہیں۔ ہائی اسکول کے اسٹوڈنٹس کے میتھس کو مضبوط بنانے کے مقصد کے پیش نظر عبدالقادر اور ان کے ساتھیوں نے مل کر ’میتھ پیڈیا اکیڈیمی‘ قائم کیا تھا۔ انتہائی خوشی کا مقام ہے کہ دو سال کے قلیل عرصے میں اس کوچنگ سنٹر نے شاندار ریزلٹ کرکے عوام الناس کی توجہ اپنی جانب مرکوز کی ہے۔ کوچنگ سے وابستہ اساتذہ کرام اور بانی جناب عبدالقادر نے تمام اسٹوڈنٹس کی نمایاں کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور اُن کے شاندار مستقبل کے لئے دعائوں سے نوازا ہے۔