مشرقی دہلی میں افسوسناک واقعہ، اسپتال میں آگ لگنے سے7نومولودبچے ہلاک، مزید6بچے ہیں زیرعلاج

تاثیر،۲۵       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 26 مئی (اے یوایس)مشرقی دہلی کے وویک وہار علاقے میں بچوں کے اسپتال میں شدید آگ لگ گئی۔ حادثے میں چھ نومولود ہلاک ہو گئے۔ دہلی فائر سروس نے کہا کہ انہیں رات 11:32 پر آگ لگنے کی اطلاع ملی، جس کے بعد فوری طور پر نو فائر ٹینڈرز کو موقع پر بھیجا گیا۔ایک اہلکار نے بتایا کہ 12 نوزائیدہ بچوں کو بچا لیا گیا اور انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ان میں سے 7 کی موت ہو گئی اور پانچ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اس دوران ڈی ایف ایس کے سربراہ اتل گرگ کے مطابق ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔ تاہم آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔اتل گرگ نے بتایا کہ آگ لگنے کی اطلاع وویک وہار علاقے کے بلاک بی کے آئی ٹی آئی کے قریب بیبی کیئر سنٹر سے ملی تھی۔ نوزائیدہ بچوں کو ایمبولینس کے ذریعے مشرقی دہلی کے ایڈوانسڈ این آئی سی یو اسپتال، ڈی-237، وویک وہار میں علاج کے لیے لے جایا گیا۔ایک اہلکار کے مطابق اسپتال میں آگ 11.32 بجے لگی۔ فائر بریگیڈ کے عملے کا کہنا تھا کہ جس عمارت میں اسپتال چل رہا تھا اور قریبی رہائشی عمارتیں بھی آگ کی لپیٹ میں آگئی ہیں۔ فائر بریگیڈ کی ٹیم نے آگ پر قابو پالیا۔پولیس، اسپتال کے عملے سے حادثے کے بارے میں معلومات اکٹھا کر رہی ہے۔ وہ یہ بھی جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ اسپتال میں فائر فائٹنگ سسٹم موجود تھا یا نہیں۔ یہ واقعہ گجرات کے راجکوٹ شہر میں گیم زو ن میں بڑے پیمانے پر آگ لگنے اور ایک عمارت کے منہدم ہونے کے ایک دن بعد پیش آیا ہیجس میں کم از کم 28 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی بی جے پی کے سابق کونسلر اور شہید بھگت سنگھ سیوا دل کے صدر جتیندر سنگھ بھی کارکنوں کے ساتھ پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حادثہ افسوسناک ہے۔ وہ رات بھر امدادی کاموں کا جائزہ لیتے رہے۔