مظفر پور میں وارڈ کونسلر اور تاجر کے ٹھکانوں پر چھاپہ ماری

تاثیر،۱۵       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

مظفر پور، 16 مئی: ضلع میں جمعرات کی صبح ایک بار پھرمحکمہ انکم ٹیکس کی چھاپہ ماری سے افرا تفری مچ گئی۔ محکمہ انکم ٹیکس نے مظفر پور میونسپل کارپوریشن علاقے کے وارڈ 41 کے کونسلر اور تاجر وجے جھا کے کئی ٹھکانوں پر چھاپہ ماری ماری کی جس میں وجے جھا کا گھر اور تقریباً نصف درجن ٹھکانے شامل ہیں۔
رام باغ مٹھن پورہ میں وجے جھا کی رہائش گاہ سے لے کر شہر میں کلیانی کے قریب میرج ہال اور دیگر دفاتر تک چھاپہ ماری جاری ہے۔ محکمہ انکم ٹیکس کے افسران وجے جھا کی این جی او، ٹھیکہ داری، سودی کاروبار، زمین کے کاروبار اور دیگر چیزوں کی فائلوں کی چھان بین کی جارہی ہے۔ ٹیکس ریٹرن میں چوری کا معاملہ ہے۔ اب تک محکمہ انکم ٹیکس کو بھی کئی اہم سراغ ملے ہیں۔
موصولہ اطلاع کے مطابق محکمہ انکم ٹیکس کی ٹیم وجے جھا کو رام باغ میں واقع ان کی رہائش گاہ سے کلیانی میں واقع ان کے دفتر لے گئی ہے، جہاں ٹیم کے دیگر افسران دستاویزات کے بارے میں پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔
واضح ہو کہ کل ایک لڑکی نے سود کی رقم کے لیے وجے جھا کے خلاف عصمت دری کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ اس کے بعد وجے جھا سرخیوں میں آگئے۔ تاہم پولیس اس معاملے کی بھی تفتیش کر رہی ہے۔