ممبر اسمبلی محبو ب عالم کا انتخابی دورہ

تاثیر،۲۰       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

بہارشریف(محمد دانش ) مالے کے سینئر لیڈر اور کٹیہار ضلع کے بارسوئی اسمبلی حلقہ کے ممبر اسمبلی جناب محبوب عالم آج ضلع کے کئی گاؤں اور شہر کے کئی محلوں کا طوفانی دورہ کرتے ہوئے عوام سے رابطہ قائم کیا۔ اور نالندہ پارلیمانی حلقہ کے انڈیا اتحادی مالے امیدوار سندیپ سوربھ کی حمایت میں ووٹ دینے کی اپیل کی۔ اس دوران رکن اسمبلی اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندیپ سوربھ جو موجودہ پٹنہ کے پالی کے رکن اسمبلی ہیں۔ اور انہیں پارٹی نے نالندہ سے ٹکٹ دیا ہے۔ ایسے میں انہیں جیت ملتی ہے تو یقینی طورپر نالندہ میں ترقیاتی کام کرائے جائیں گے۔ نالندہ کے بدحالی کو دور کیا جائے گا۔ کیونکہ سندیپ سوربھ نہایت ہی ایماندار شخصیت کے مالک ہیں۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ میں جہاں جہاں جا رہا ہوں سبھی لوگ مرکزی اور ریاستی سرکار سے خفاء ہیں۔ اور سبھی لوگ بدلاؤ چاہتے ہیں۔ اس موقع پر پٹنہ سے تشریف لائے مالے لیڈر شہزاد بھائی، محمد ریاض، ڈاکٹر ارشد جاوید، شرف الدین جوگی، ارشاد خان، فیاض ملک وغیرہ موجود تھے۔