ممتا نے اروند کیجریوال کی ضمانت پر خوشی کا اظہار کیا

تاثیر،۱۰       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

کولکاتا، 10 مئی : مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے دہلی ایکسائز پالیسی بدعنوانی معاملے میں گرفتار اروند کیجریوال کی ضمانت پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس پر لکھا’’ مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ اروند کیجریوال کو عبوری ضمانت حاصل ہو گئی ہے ، یہ موجودہ انتخابات کے تناظر میں کافی مددگار ثابت ہو گی‘‘۔
قابل ذکر ہے کہ ای ڈی نے اروند کیجریوال کو ایکسائز پالیسی بدعنوانی کیس میں گرفتار کیا تھا۔ ان پر شراب پالیسی کے معاملے میں شراب مافیا سے بھاری رقم لینے اور دہلی حکومت کے خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ ای ڈی نے اسے ماسٹر مائنڈ قرار دیا ہے۔