منی پور میں بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

تاثیر،۲۹       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

امپھال، 30 مئی:منی پور میں اسلحہ اور گولہ بارود کی برآمدگی کا عمل جاری ہے۔ اس سلسلے میں مشترکہ سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔
منی پور پولیس نے آج بتایا کہ پہاڑی اور وادی اضلاع کے سرحدی اور حساس علاقوں میں سیکورٹی فورسز کی طرف سے تلاشی مہم اور علاقے کا تسلط کیا گیا۔اس دوران تھوبل ضلع کے گواروک چنگ سے ایک ایس ایم جی کاربائن، ایک 9 ایم ایم پستول، ایک ڈی بی بی ایل، چھ ایچ ای 36 نمبر دستی بم، چار ٹیوب لانچر، دو ایس ایل آر میگزین، کارتوس کے 58 زندہ راونڈ، چار 12 بور کارتوس، دو چارجرز کے ساتھدو واکی ٹاکی ، ایک ٹیئر اسموک شیل (سافٹ نوز)، ایک اسٹن شیل (انسداد فساد) برآمد ہوا۔سیکورٹی فورسز کی طرف سے ریاست بھر میں چھاپہ مار کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔