منی پور میں بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

تاثیر،۱۵       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

امپھال، 16 مئی: منی پور میں اسلحہ اور گولہ بارود کی برآمدگی کا عمل جاری ہے۔ اسی سلسلے میں مشترکہ سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔
منی پور پولیس نے آج کہا کہ سیکورٹی فورسز نے پہاڑی اور وادی کے اضلاع کے سرحدی اور حساس علاقوں میں تلاشی کارروائیاں کی گئیں اور علاقے پر غلبہ حاصل کیا گیا۔
تلاشی کے دوران ایک ایم اے-3 ایم کے -ایل ایل اسالٹ رائفل، ایک آر پی جی شیل، دو 81 ایم ایم مورٹار شیل، تین ڈیٹونیٹرز، تین 36 ایچ ای ہینڈ گرنیڈ، چار آنسو دھوئیں کے گولے، ایک آئی ای ڈی، ایک کارتوس 38 ایم ایم رائٹ بمعہ ربڑ کی گولیاں، فووبی، دو زندہ گولہ بارود اور 40 خالی خول ضلع تھوبل سے برآمد ہوئے۔ سیکورٹی فورسز کی طرف سے ریاست بھر میں چھاپہ مار کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔