میرا پہلا ووٹ ملک میں فرقہ پرستی کی تابوت میں آخری کیل: زندگی کا پہلا ووٹ ڈالنے والے نوجوان کا بیان

تاثیر،۲۰       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ممبئی ، 20 مئی: لوک سبھا انتخابات 2024 کے پانچویں مرحلے کی رائے دیہی آج 20 مئی کو ہوئی۔جس میں مہاراشٹر میں ممبئی کی 6 نشستوں کے بشمول جملہ 13 نشستوں پر عوام بڑے جوش و خروش سے اپنے حق رائے دیہی کا استعمال کرتے ہوئے دیکھے گئے ہیں۔ ممبئی کی جن 6 لوک سبھا حلقوں میں آج ووٹنگ ہوئی ان میں ممبئی شمالی وسطی ، ممبئی شمال مشرقی ، ممبئی شمالی ، ممبئی شمال مغربی ، ممبئی جنوبی وسطی ، ممبئی جنوبی حلقے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پالگھر، دھولے، ناسک، ڈنڈوری، کلیان اور بھیونڈی میں بھی ووٹنگ ہوئی۔ ان تمام علاقوں میں جہاں صبح 7 بجے سے ہی لوگوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی تھیں۔ ان میں برقعہ پوش مسلم خواتین اور اپنی زندگی میں پہلا ووت ڈالنے والے نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کی بھی ایک بڑء تعداد شامل تھی۔ ممبئی کے ناگپاڑہ، محمد علی روڈ، کرافوڈ مارکٹ ، اور مضافات میں باندرہ ، جوگیشوری، اندھیری ، کرلا ، ماہم اور ممبرا علاقوں میں مسلم ووٹرس بڑے پیمانے پر ووٹ ڈالتے ہوئے نظر آئے۔
اپنی زندگی کا پہلا ووٹ ڈالنے والی ممبء کے مضافات سانتاکروز میں رہائش پزیر ریما صاحب علی نے کہاکہ انکے چھوٹیبھاء انس صاحب علی جو اہنا نیٹ کا امتحان دیکر اپنے آباء وطن گئے ہوئے تھے اپنی زندگی کا پہلا ووٹ ڈالنے ممبء لوٹیہیں۔ انس صاحب علی نے بتایا کہ انھیں اپنا پہلا ووٹ ڈال کر بڑی خوشی ہوئی ہے۔ اور یہ میرا پہلا ووٹ ملک میں فرقہ پرستی کی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔اسی طرح ناگپاڑہ کے سورتی محلہ میں رہائش پزیر رمیزہ انصاری نے کہا کہ ہم نے اپنا ووٹ ملک میں جمہوریت کی بقا اور آئین کی حفاظت کی خاطر دیاہے۔ ہیمں یقین ہے کہ ملک کی موجودہ صورتحال بدلیگی۔
ممبئی میں آج صبح ابتدائی رائے دہندگان میں بشمول نریش مہاسکے (شندے سینا-تھانے)، آشیش شیلر، پروین دریکر، ورشا گائیکواڑ (کانگریس-ممبئی شمالی وسطی)، اروند ساونت (یو بی ٹی ممبئی سینٹرل)، ایڈو اجول نکم (بی جے پی-ممبئی شمالی وسطی)، بھارتی کامڈی (یو بی ٹی-پالگھر)، شانتی گیری مہاراج (انڈیا اتحاد-ناسک)، ہیمنت گوڈسے (مہایوتی-ناسک)، انیل امبائی، امول کیرتیکر (یو بی ٹی – ممبئی نارتھ ویسٹ)، یامنی جادھو (شندے سینا-ممبئی ساؤتھ)، مرکزی وزیر پیوش گوئل (بی جے پی-ممبئی نارتھ) یوپی کے سابق گورنر اور بی جے پی کے سینئر لیڈر رام نائک، بھاسکر بھاگے مہا وکاس اگھاڑی۔ ڈنڈوری )، راہول شیوالے (شندے سینا-ممبئی ساؤتھ سینٹرل)، راجا بھاؤ واجے (مہا وکاس اگھاڑی۔ ناسک)، رویندر وائیکر (شندے سینا-ممبئی نارتھ ویسٹ)، ڈاکٹر بھارتی پوار (بی جے پی ڈنڈوری) ، انیل دیسائی (یو بی ٹی-ممبئی ساؤتھ سینٹرل)،مہر کوٹیچا (بی جے پی-ممبئی نارتھ ایسٹ) اور بی جے پی کے سینئر لیڈر کریت سومیا نے اپنے اپنے حلقوں میں ووٹ ڈالے گئے۔یہاں پہنچنے والی رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ تھانے، ممبئی مضافاتی، کلیان، دھولے سمیت مختلف حلقوں میں ای وی ایم مشینوں میں خرابی پیدا ہوئی جس کے نتیجے میں پولنگ اسٹیشنوں کے باہر لمبی قطاریں دیکھی گئیں۔ ذرائع نے بتایا کہ بعد ازاں پولنگ افسران نے مشینوں میں خرابیوں کو دور کیا اور ان پولنگ اسٹیشنوں میں پولنگ شروع کردی گئی۔