نئی سڑک پر تشدد کیس کے ماسٹر مائنڈ سے 19 کروڑ روپے کی جائیداد ضبط

تاثیر،۳       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

کانپور، 02 مئی:نئی سڑک تشدد کے کیس کے ماسٹر مائنڈ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے بیکن گنج پولیس اسٹیشن نے جمعرات کو اناؤ میں واقع 19 کروڑ روپے کی جائیداد ضبط کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ جائیداد غیر قانونی کمائی سے خریدی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر آف پولیس سنٹرل آر ایس گوتم نے بتایا کہ بیکن گنج پولیس اسٹیشن میں نئے سڑک تشدد کیس میں درج مقدمے کے مرکزی ملزم مختار احمد نے غیر قانونی طور پرکمائی گئی رقم اپنے بیٹوں عمر اور بکر کے نام ہدہ گاؤں میں منتقل کی ہے۔ اناؤ ضلع کی تحصیل صدر میں زمین خریدی گئی ہے۔ جسے جمعرات کو گینگ ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے حکومت نے اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔ پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ضبطی کی کارروائی کے ساتھ قانونی کارروائی کا بورڈ وہاں لگا دیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ 3 جون 2022 کو مختار احمد اور اس کے ساتھیوں کے خلاف نئی سڑک تشدد کیس میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ تحقیقات کے بعد پولیس نے آج بڑی کارروائی کی اور مختار کی غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی جائیداد کو ضبط کرلیا۔ جس کی قیمت تقریباً 19 کروڑ روپے ہے۔