نالندہ میں جدیو اور مالے امیدوار کے درمیان سیدھا مقابلہ

تاثیر،۳۰       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

بہارشریف(محمد دانش) انتخاب کا وقت نہایت ہی قریب آگیا ہے۔ اور یہاں آئندہ ایک جون کو پارلیمانی انتخاب عمل میں آئے گا۔ نالندہ ضلع میں جدیو امیدوار کوشلیندر کمار اور بھاکپا امیدوار سندیپ سوربھ کے درمیان سیدھا مقابلہ ہے۔ جہاں این ڈی اے کی جانب سے کوشلیندر کمار ہیں تو انڈیا اتحاد کی جانب سے سندیپ سوربھ جی ہیں۔ نالندہ پارلیمانی حلقہ پر غور کی جائے تو وزیراعلی نتیش کمار کا ابائی ضلع ہے۔ وہاں تقریباََ بائس لاکھ رائے دہندگانوں کی تعداد ہے۔ جس میں خواتین ووٹوں کی تعداد تقریباََ دس لاکھ ہے۔ یہاں سب سے زیادہ ووٹر کرمی ذاتی سے آتے ہین۔ اس کے بعد یادو، مسلم، کوشواہااور بنیا ذاتی کے ووٹرس ہیں۔یہاں غور کرنے والی بات یہ ہے کہ کرمی اور بھاجپا کے ووٹر جہاں این ڈی اے کے امیدوار کے حمایت میں دکھائی پڑ رہا ہے۔ تو وہیں یادو مسلم اور دیگر ذاتیوں کے ووٹرس انڈیا اتحاد کی جانب مائل ہیں۔ایسے میں ان دونوں امیداروں کے درمیان سیدھی ٹکر ہونے کی امید جتائی جارہی ہے۔ اب تو آنے والا وقت ہی بتائے گا کہ اونٹ کس جانب بیٹھتا ہے۔