نالندہ میں 27؍امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا

تاثیر،۱۳       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

بہارشریف(محمددانش)پارلیمانی انتخاب کو لیکر نالند ہ میں سیاسی پارہ ساتویں آسمان پر دکھائی دے رہا ہے۔ آج کل 14؍امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔ کل ملاکر اب تک 27؍امیدواروں نے انتخاب کو لیکر پرچہ نامزدگی داخل کر چکے ہیں۔ آج پرچہ نامزدگی داخل کرنے والوں میں کمار ہری چرن سنگھ یادو، سنجئے راجیش ، نند کشور پرساد، راج کمار، سریندر پرساد، سدھیر داس، رامیش کمار، ہرن شیام پرساد سنگھ، سنیتا کماری ، سنتوش کمار، ششی رنجن سمن، کنہیا لال یادو،اور منا کمار شامل ہیں۔ ان سبھی امیدواروں نے آج ضلع مجسٹریٹ ششانک شوبھنکر کے سامنے پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔ غور طلب ہو کہ آئندہ یکم جون کو نالندہ میں پارلیمانی انتخاب ہوگا۔ انتخاب دینے کا وقت صبح 7؍بجے سے شام 7؍بجے تک رائے دہندگان اپنی رائے دہی کا استعمال کر سکیں گے۔