نالندہ: پرائیویٹ اسکول کی بس نے طالب علم کو روندا، موت

تاثیر،۲۲       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

بہار شریف (محمد دانش )نالندہ میں سڑک حادثہ میں نویں کلاس کے طالب علم کی موت ہو گئی۔ ایک پرائیویٹ اسکول کی بس نے سرکاری اسکول میں پڑھنے والے بچے کو روند دیا۔ متوفی چنڈی تھانہ حلقہ کے گوکل پور باشندہ دلیپ پاشوان کا 15 سالہ بیٹا شیوم کمار ہے۔ جو سرکاری اسکول میں پڑھتا تھا۔اس کے متعلق اہل خانہ نے بتایا کہ صبح ا سکول جانے کے لیے وہ پیدل گھر سے نکلا اس کے گھر سے اسکول ایک کلومیٹر کی دوری پر ہے سیم نے قریب 500 میٹر کی دوری طے کی تھی اسی دوران سرکاری اسکول کے بس نے اسے رون دیا جس سے اس کی موت ہو گئی۔ مذکورہ واقعہ چنڈی تھانہ حلقہ کے ست ناگ گاؤں کے پاس کی ہے۔ جیسے ہی اس واقعہ کی جانکاری مقامی تھانہ پولیس کو دی گئی پولیس موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنے قبضہ میں کر پوسٹ مارٹم  کے لیے صدر ہسپتال بھیج دیا۔ وہیں اہل خانوں کا رو رو کر برا حال ہو رہا ہے۔