نتیش کمار کے ساتھ ہے شیوہر کی عوام ،لولی آنند کی جیت یقینی : ڈاکٹر خالد انور

تاثیر،۱۰       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

شیوہر لوک سبھا حلقہ میں جے ڈی یو امید وار کی حمایت میں تشہیری مہم تیز
شیوہر،10مئی : شیوہر لوک سبھا حلقہ سے جے ڈی یو امید وار لولی آنند کی حمایت میںعوامی رابطہ مہم زور و شور سے جاری ہے۔آج شیوہر لوک سبھا انچارج ڈاکٹر خالد انور نےاپنی ٹیم کے ساتھ گھوڑا صحن حلقہ کے تحت لوکھان، گھوڑا صحن (جنوبی)،بکولیا،محبت پور ڈھاکہ سمیت درجنوں مقامات پر عوامی رابطہ اور میٹنگیں کیں اور جے ڈی یو امید وارلولی آنند کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ۔انہوں نے عوام سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ آپ لولی آنند کو کامیاب نہیں کریں گے بلکہ وزیر اعلیٰ نتیش کمارکو کامیاب کریں گے ۔ نتیش کمار نے بہار کے ہر ایک طبقہ کی ترقی کیلئے کام کیا ہے ۔ آج ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم ان کے ہاتھوں کو مضبوط کریں ۔انہوں نے کہا کہ جے ڈی یو کے حق میں جس طرح سے فضا ہموار ہو رہی ہے اس سے یہ لگتا ہے کہ لولی آنند جی کی جیت بڑے فرق کے ساتھ ہو گی ۔ ڈاکٹر خالد انور نے مسلمانوں سے خاص طور سے اپیل کی ہے کہ نام نہاد سیکولر پارٹیوں کے چکر میںنہ رہیں اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار جیسےاقلیت پسند ، انصاف پسند اورترقی پسند لیڈر کے ہاتھوں کو مضبوط کریں ۔ آج کی رابطہ مہم میں امتیاز الحق منا، ساجد مکھیا، نیک محمد مکھیا، شمشیر عالم ، محمد آفتاب عالم ،انصار الحق ، واجد شمس، ،محمد عالم، محمد رضوان،ساجد انور ، محمد شکیل ، انیس الرحمن، محمد ممتاز ، جہانگیر عالم سابق ضلع پارشد، شمس الحق ، محمد شبیر،قمر عالم  وغیرہ خاص طور سے شامل تھے ۔