ورکشاپ کم آگاہی پروگرام کر خواتین کو بتایا گیا انکے ماہواری مسائل کا حل

تاثیر،۲۸       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

            سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) ​​عالمی یوم ماہواری حفظان صحت کے موقع پر نارائن میڈیکل کالج کے شعبہ کمیونٹی میڈیسن کے زیراہتمام گوپال نارائن سنگھ یونیورسٹی کی طالبات کے درمیان ایک ورکشاپ کم بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔ پروگرام کے دوران حیض کے دوران درپیش مسائل اور اس کی درست تشخیص کے حوالے سے طالبات کے مختلف سوالات ڈاکٹروں نے حل کئے ۔ اس دوران طالبات کو صحیح طریقے اپنانے اور صفائی کو برقرار رکھنے پر خصوصی زور دیتے ہوئے معلومات فراہم کی گئیں ۔ اس پروگرام میں ڈاکٹر دیپیندر آنند، ڈاکٹر نوین کمار، ڈاکٹر راہول چندر، ڈاکٹر شویتا سمن، ڈاکٹر این کے جوشی، ڈاکٹر جیوتی کماری، ڈاکٹر دھرمیندر کمار اور شعبہ کمیونٹی میڈیسن کی ڈاکٹر وشاکھا کے علاوہ تمام گریجویٹ موجود تھے، اس پروگرام میں میڈیکل کے طلباء جو اس وقت زیر تربیت ہیں ان کا کردار اہم تھا ۔