وزیراعظم نریندرمودی کا پٹنہ میںمیگا روڈ شو

تاثیر،۱۲       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ :12مئی (تاثیر بیورو)وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کو روڈ شو کر کےبی جے پی امیدوار کے حق میں شمع باندھا۔ روڈ شو میں وزیراعلیٰ نتیش کمار بھی شامل ہوئے ۔ پٹنہ کے بھٹا چاریہ موڑ سے شروع دو کیلو میٹر کا روڈ شو گاندھی میدان کے باقر گنج موڑ پر ادیوگ بھون کے سامنے اختتام پذیر ہوا۔ وزیراعظم آج شام پٹنہ ایئر پور پر پہنچے وہاں کچھ دیر رک کر پارٹی لیڈران کے ساتھ بات چیت کرنے کے بعد سیدھے روڈ شو میں شامل ہونے کیلئے روانہ ہوگئے۔ تاریخ میں پہلی بار کسی وزیراعظم کا پٹنہ میں روڈ شو ہوا ۔دو کیلو میٹر لمبے روڈ شو کے دوران مودی کے ساتھ بھگوا رنگ کی گاڑی پر وزیراعلیٰ نتیش کمار پٹنہ صاحب پارلیمانی حلقہ سے بی جے پی امیدوار روی شنکر پرساد اور نائب وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری بھی موجود رہے۔ روڈ شو بھٹا چاریہ موڑ سے شروع ہوکر پیر موہانی ، قدم کنواں ، ٹھاکر باڑی روڈ ، باقر گنج ہوتےہوئے گاندھی میدان کے پاس نکل کر ادیوگ بھون کے پاس ختم ہوا۔ یہ روڈ شو تقریباًدو گھنٹے چلا ۔ روڈ شوکے دوران پی ایم مودی کی حفاظت میں تین ہزار پولس عملے اورپیرا ملٹری فورس کے ساتھ ہی ایس پی جی اور این ایس جی کمانڈو تعینات کئے گئے تھے۔ اس روڈ شوکے دوران پی ایم مودی نے پٹنہ ضلع کے دو لوک سبھا پٹنہ صاحب سے روی شنکر پرساد اور پاٹلی پترا سے بی جے پی امیدوار رام کرپال یادو کی حمایت میں یہ روڈ شو کیا ۔