وزیراعلیٰ ہمنت بسواسرما کانگریس میں رہ کر راہل گاندھی کے تلوے چاٹتے تھے: پروفیسر۔ رام گوپال یادو

تاثیر،۱۹       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

مئو ، 19 : سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے قومی ترجمان پروفیسر رام گوپال یادو نے ایک مرتبہ پھر متنازعہ بیان دیا ہے۔ اس بار انہوں نے آسام کے وزیر اعلیٰ کو نشانہ بنایا ہے۔ اتوار کو صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آسام کے وزیر اعلیٰ بیماری کا شکار ہو گئے ہیں۔ کل تک کانگریس میں رہ کر راہل گاندھی کے تلوے چاٹتے تھے ، اب وہ اس طرح بول رہے ہیں۔ کون نہیں جانتا کہ آئین کی کتاب پارلیمنٹ میں موجود تمام اراکین پارلیمنٹ کو دی گئی ، یہ وہی کتاب ہے۔ بہار کے نائب وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری کے سوالوں کے بارے میں انہوںنے کہا کہ آپ کسی ایسے شخص کے بارے میں کیا پوچھ رہے ہیں جسے میں جانتا تک نہیں ہوں۔
پروفیسر رام گوپال یادو اپنے انتخابی دورے کے دوران اتوار کی صبح ایس پی کے مرکزی انتخابی دفتر پہنچے تھے۔ وہ گھوسی لوک سبھا حلقہ سے انڈیا اتحاد کے حمایت یافتہ سماج وادی پارٹی کے امیدوار راجیو رائے کی انتخابی حالت کے بارے میںجانکاری حاصل کرنے آئے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا بستربندھ گیا ہے ، الفاظ بدل گئے ہیں ، عہدیداروں کا رویہ بھی بدل گیا ہے۔دہلی میں صحافیوں کے پوچھے گئے سوال کے جواب میں راہل گاندھی نے بیان دیا ہے کہ خواتین کی فہرست تیار کی جا رہی ہے، ان کے اکاؤنٹ میں سالانہ ایک لاکھ روپے بھیجے جائیں گے اس سوال کے جواب میں رام گوپال نے کہا کہ یہ کانگریس کا انتخابی منشور ہے۔ جب حکومت بنے گی تو اس پر عمل کیا جائے گا۔ یہ عوامی مفاد میں اعلان اور عوام کے لیے ریلیف ہے۔ دراصل بی جے پی والے اربوں روپے غیر ضروری طور پر بانٹ رہے ہیں اور لوٹ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی جی کچھ بھی کر سکتے ہیں ، اب وہ جان رہے ہیں کہ ان کا جانا یقینی ہے۔انہوں نے کہا کہ مئو میں اپنے امیدوار کی خیریت دریافت کرنے آیا ہوں۔ وہ بھاری ووٹوں سے الیکشن جیت رہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ انڈیا اتحاد کے امیدوار پوری ریاست میں انتخابات جیت رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بابا (یوگی) جانتے ہیں کہ ہر کوئی ایک بھی سیٹ نہیں جیت رہا ہے اور بابا خود چاہتے ہیں کہ کوئی نہ جیتے۔لوک سبھا حلقہ میں مئو کے دو وزراء کی ساکھ داغدار ہونے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ان دو وزراء کی ساکھ ہی نہیں ہے تو وہ پھنسے گی کیا۔ عوام پہلے ہی ان لوگوں کو مسترد کر چکی ہے۔اوم پرکاش راج بھر کے سوال پر انہوں نے کہا کہ پہلے وہ کہتے تھے کہ بابا کو ایسے اسکول بھیجیں گے ، جہاں انہیں جھوٹ بولنا سکھایا جائے گا۔ راج بھر کے بیٹے اروند راج بھر کی گھوسی سے امیدواری پرانہوں نے کہا کہ وہ تقریباً 1 سے 2 لاکھ کے فرق سے الیکشن ہار رہے ہیں ، جس کا ہمیں اعظم گڑھ اور مئو کے لوگوں سے پتہ چلا ہے۔