وزیر اعظم مودی نے پٹنہ کے ہرمندر صاحب گوردوارہ میں پوجا کی

تاثیر،۱۳       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 13 مئی: دو روزہ دورے پر بہار آئے وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز پٹنہ سٹی کے تخت سری ہرمندر صاحب گرودوارہ میں پوجا۔ارچنا کی۔ گرودوارہ مینجمنٹ کمیٹی نے پی ایم مودی کو تحفہ کے طور پر سروپا پیش کیا۔ اس کے بعد انہوں نے پرساد لیا اور پھر لنگر کی جگہ پر گئے۔ یہاں انہوں نے پہلے کھانا پکایا، پھر روٹیاں تیار کیں اور وہاں موجود لوگوں کو اپنے ہاتھوں سے پیش کیں۔ پی ایم مودی کی سادگی دیکھ کر وہاں موجود سبھی حیران رہ گئے۔وزیر اعظم مودی پٹنہ صاحب میں تقریباً 20 منٹ تک رہے۔ روی شنکر پرساد اور اشونی چوبے بھی پی ایم کے ساتھ موجود تھے۔ یہاں سے پی ایم مودی سیدھے پٹنہ ایئرپورٹ پہنچے، جہاں سے وہ حاجی پور کے لیے روانہ ہوئے۔ ایل جے پی (رام ولاس) کے سربراہ اور این ڈی اے کے مشترکہ امیدوار چراغ پاسوان کے حق میں حاجی پور میں انتخابی ریلی سے خطاب کرنے کے بعد وہ مظفر پور جائیں گے۔