وزیر اعظم مودی کااتوارکے روز پٹنہ میں روڈ شو ، بی جے پی میگا شو بنانے کی کوشش میں

تاثیر،۱۱       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ ، 11 مئی: وزیر اعظم نریندر مودی اتوارکے روزراجدھانی پٹنہ کی سڑکوں پر بی جے پی کی حمایت میں روڈ شو کریں گے۔ بہار میں پہلی بار کسی وزیر اعظم کا روڈ شو ہوگا۔ بی جے پی اسے میگا شو بنانے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ ریاستی بی جے پی دفتر کے مطابق روڈ شو ڈاک بنگلہ چوراہے (شری رام چوک) سے شروع ہوگا۔ یہ ایس پی ورما روڈ ، ایگزبیشن روڈ چوراہا سے ہوتا ہوا اوما سنیما، قدم کنواں ، ساہتیہ سمیلن ، ٹھاکر باڑی روڈ اور پھر ادیوگ بھون پہنچے گا۔ یہاں روڈ شو ختم ہوگا۔ وزیر اعظم کی پٹنہ ا?مد اور روڈ شو کی وجہ سے کئی راستوں پر گاڑیوں کے چلنے پر پابندی رہے گی۔ بتایا گیا ہے کہ اتوار کی دوپہر کے بعد نہرو مارگ ، ایگزبیشن روڈ اور فریزر روڈ پر گاڑیاں نہیں چلیں گی۔ راج بھون ، قدم کنواں ، نالہ روڈ اور اشوک راج پتھ پر بھی ٹریفک تبدیل رہے گی۔ پٹیل گولمبر سے شام 6 بجے سے پہلے ہوائی اڈے جانے والے ہوائی مسافروں کو ٹکٹ دکھا کر جانے کی اجازت ہوگی۔ اس کے بعد انہیں متبادل راستے سے ایئرپورٹ جانا ہوگا۔ پٹنہ جنکشن پر گاڑیوں کو صرف جی پی او گولمبر کے نیچے سے جانے کی اجازت ہوگی۔ پریشانی سے بچنے کے لیے، ٹریفک پولیس نے پٹنہ جنکشن جانے والے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹرین پکڑنے کے لیے کربیگہیا سرے کا استعمال کریں۔ ٹریفک ایس پی اشوک کمار چودھری نے کہا کہ صرف سرکاری گاڑیاں ، ایمبولینس سمیت ایمرجنسی گاڑیاں ہی محدود راستے پر چل سکیں گی۔ اس دوران تمام راستوں پر مناسب تعداد میں ٹریفک پولیس تعینات کی جائے گی۔ راجدھانی پٹنہ اور باہر کے لوگ، پٹنہ جنکشن جانے والی گاڑیاں نہرو پتھ کے راستے سگونا موڑ، راجہ بازار، نہرو پتھ ،ہوائی اڈے، بی ایم پی تیراہا ، تمتم ہلڈ ، انیس آباد گولمبر سے چٹکوہرہ ، گردنی باغ سے مٹھا پور، جی پی او کے اوپرسے کربیگیا جا سکیں گے۔ راجیو نگر ، پاٹلی پترا ، دیگھا ، کرجی ، بورنگ روڈ سے پٹنہ جنکشن جانے والے ڈرائیوروں کو چاہیے کہ وہ جی پی او گولمبر کے نیچے سے اٹل پتھ سے یا لوہیا پتھ گولمبر کے نیچے بورنگ روڈ چوراہاسے، داروغہ رائے پتھ سے، ویر چند پٹیل پتھ سے آر بلاک جائیں۔پٹنہ سٹی ، گائیگھاٹ ، عالم گنج سے پٹنہ جنکشن جانے والی گاڑیاں راجندر نگر ٹرمینل سے چریاتار پل کے ذریعے این ایم سی ایچ، اگم کنواں آر او بی کے ذریعے گائیگھاٹ پل کے نیچے سے، پرانے بائی پاس سے کربیگھیا کی طرف جا سکتے ہیں۔
مہندرو اور این ا?ئی ٹی کی طرف سے پٹنہ جنکشن جانے کے لیے پرانے بائی پاس سے ہوتے ہوئے دنکر گولمبر ، راجندر نگر ا?ر او بی کے راستے مچھوا ٹولی چوک سے کربیگہیا کی طرف جا سکیں گے۔ کھیتان مارکیٹ ، ہتھوا مارکیٹ ، نالہ روڈ سے بذریعہ گاندھی میدان، باری پتھ سے، دنکر گولمبر سے، راجندر نگر ا?ر او بی کے اوپر، راجندر نگر جنوبی گولمبر سے، راجندر نگر پل کے نیچے، پرانے بائی پاس سے کربیگہیا کی طرف جا سکیں گے۔