ویسٹ انڈیز اس سال جنوبی افریقہ، انگلینڈ اور بنگلہ دیش کی میزبانی کرے گا

تاثیر،۱۱       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 11 مئی : ویسٹ انڈیز کی مردوں کی کرکٹ ٹیم مئی اور دسمبر 2024 کے درمیان جنوبی افریقہ، انگلینڈ اور بنگلہ دیش کی میزبانی کرے گی۔ ویسٹ انڈیز کے گھریلو سیزن کا آغاز 23 مئی کو جمیکا کے سبینا پارک میں جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچوں کے ٹی ۔20 دورے سے ہوگا۔
جنوبی افریقہ ٹی۔20 ورلڈ کپ اور جولائی میں انگلینڈ کے اپنے ٹیسٹ دورے کے بعد7 اگست سے ٹرینیڈاڈ اور گیانا میں دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے، ویسٹ انڈیز واپس آئے گا۔اس کے بعد 23 اگست سے سی پی ایل سے قبل برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں تین میچوں کیٹی20 سیریز ہوگی۔ وہ تروبا میں ٹیسٹ سیریز سے قبل چار روزہ پریکٹس میچ بھی کھیلیں گے۔
اکتوبر میں سری لنکا کے وائٹ بال کے دورے کے بعد، ویسٹ انڈیز 31 اکتوبر سے انگلینڈ کی تین ون ڈے اور پانچ ٹی – 20میچوں کی میزبانی کرے گا جو اینٹیگوا، بارباڈوس اور سینٹ لوشیا میں کھیلے جائیں گے۔
اس کے بعد بنگلہ دیش تمام فارمیٹس کے دورے کے لیے22 نومبر سے 19 دسمبر تک ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گا، جس کا آغاز اینٹیگوا اور جمیکا میں دو ٹیسٹ میچوں، سینٹ کٹس اینڈ نیوس میں تین ون ڈے اور سینٹ ونسنٹ میں تین ٹی ۔20 میچوں سے ہوگا۔ ویسٹ انڈیز 2014 کے بعد پہلی بار سینٹ ونسنٹ کے آرنوس ویل گراونڈ میں واپسی کرے گا۔ بنگلہ دیش اینٹیگوا میں ٹیسٹ سے قبل پریکٹس میچ بھی کھیلے گا۔