پولنگ اسٹیشن، چیک پوسٹ اور کانٹی بلاک آفس کا کیا گیا معائنہ،

تاثیر،۹       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

 مظفر پور(نزہت جہاں)
 ویشالی لوک سبھا حلقہ کے جنرل آبزرور شیو پرساد نکٹے نے مظفر پور کے کانٹی بلاک کا دورہ کیا، پولنگ اسٹیشن، چیک پوسٹوں کا معائنہ کیا اور کانٹی بلاک آفس میں سیکٹر آفیسر اور دیگر مقامی عہدیداروں سے ملاقات کے بعد ضروری ہدایت دی، جنرل مبصر نے کانٹی میں واقع دو مقامی پولنگ اسٹیشنوں کا معائنہ کیا۔  ڈی پی گپتا رادھیکا دیوی گرلز پروجیکٹ ہائی اسکول، کانٹی مظفر پور اور ہائیر سیکنڈری اسکول، اکوراہا کھڈگی کے پولنگ بوتھ کا معائنہ کیا۔  مقامی شہریوں سے الیکشن سے متعلق ضروری فیڈ بیک بھی حاصل کیا گیا۔  کانٹی میں واقع  چیک پوسٹ کا بھی معائنہ کیا۔  چیک پوسٹ پر تعینات مجسٹریٹ کی جانب سے گاڑیوں کی سخت چیکنگ جاری تھی۔  اس کے بعد، مبصر نے کانٹی بلاک آفس میں بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر، سرکل آفیسر، سیکٹر آفیسر اور ووٹنگ سے متعلق کئی دیگر افسران عملے کے ساتھ میٹنگ کی۔  سیکٹر آفیسر پولنگ سٹیشنوں کا دورہ کر کے AMF کی دستیابی کو یقینی بنائے، کم ووٹر ٹرن آؤٹ والے پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹر بیداری پروگرام منعقد کرے،