پون سنگھ کے اسٹیج پر دیکھے گئے کرکٹر آکاش دیپ،سویپ آئیکون سے ہٹانے کی ہوئی کارروائی

تاثیر،۲۵       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

         سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ )  روہتاس ضلع کے کاراکاٹ سے آزاد امیدوار بھوجپوری اداکار پون سنگھ کے ساتھ اسٹیج شیئر کرنا اور انہیں وؤٹ دینے کی اپیل کرنا کرکٹر آکاش دیپ کیلئے مہنگا ثابت ہو گیا ہے ۔ روہتاس کی ضلع انتظامیہ نے اب آکاش دیپ کو سویپ آئیکون سے ہٹانے کا عمل شروع کر دیا ہے، انہوں نے بھوجپوری اداکار پون سنگھ کے انتخابی ریلی کے پروگرام میں شرکت تو کی ہی تھی اسکے ساتھ انھوں نے پون سنگھ کی حمایت میں وؤٹ دینے کی اپیل بھی کی تھی ۔ کرکٹر آکاش دیپ ضلع روہتاس کی طرف سے چلائی جا رہی وؤٹر بیداری مہم میں لوگوں کو ووٹ ڈالنے کی ترغیب دینے کیلئے روہتاس ضلع انتظامیہ نے انہیں اپنا آئیکون بنایا ہے اسکے باوجود کرکٹر آکاش دیپ کاراکاث لوک سبھا حلقہ سے آزاد امیدوار بھوجپوری اداکار پون سنگھ کے ساتھ اسٹیج پر نظر آئے، جس کی وجہ سے ان پر سوالات اٹھنے لگے ۔ آکاش دیپ روہتاس ضلع کے بڈی گاؤں کے رہنے والے ہیں اور ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے رکن ہیں، وہ آئی پی ایل میں آر سی بی کیلئے کھیلتے ہیں ۔ ڈپٹی الیکشن آفیسر پشکر کمار نے کہا کہ سویپ آئیکون آکاش دیپ کا آزاد امیدوار پون سنگھ کے ساتھ اسٹیج شیئر کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے اسلئے انہیں سویپ آئیکن عہدہ سے ہٹانے کی کارروائی کی گئی ہے ۔