چاقو بازی معاملے میں چار زخمی

تاثیر،۵       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

بہارشریف5 مئی(محمددانش)معمولی تنازعہ کو لیکر بدمعاشوں نے چار لوگوں کو چاقو مار کر زخمی کر دیا۔ معاملہ ٹائون تھانہ حلقہ کے پکی تالاب محلہ کا ہے۔ چاقو بازی میں بڑی درگاہ باشندہ محمد پریز، محمد تنویر، محمد سمیر ، محمد پرویز اور محمد قیصر زخمی ہوگیا۔ اس کے متعلق محمد سمیر نے بتایا کہ وہ اپنے دوست محمد پرویز کے ساتھ جارہا تھا۔ جہاں کچھ لڑکوں نے انکو دیکھ کر گالی گلوج کرنا شروع کردیا۔ جب ان لوگوں نے گالی کی مخالفت کی تو دونوں میں تو تو میں میں شروع ہوگیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے معاملہ چاقو بازی میں تبدیل ہوگیا۔ بہار تھانہ انسپکٹر راما شنکر سنگھ نے بتایا کہ پورے معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ قصوروار جو بھی ہو انہیں قطعی بخشا نہیں جائے گا۔