چین نے 16ویں بار اوبر کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا، فائنل میں انڈونیشیا کو شکست دی

تاثیر،۵       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

چینگدو، 5 مئی (ہ س) چین نے اتوار کو یہاں انڈونیشیا کو 0۔3 سے شکست دے کر اپنا 16 واں اوبر کپ ٹائٹل جیت لیا۔ دو سال قبل جنوبی کوریا سے فائنل میں شکست کے بعد، چین کو 2016 کے بعد پہلی بار چینی سرزمین پر منعقدہ چیمپئن شپ میں فیورٹ سمجھا جاتا تھا۔اولمپک چیمپئن چن یوفی نے سنگلز میچ میں برتری حاصل کرتے ہوئے گریگوریا ماریسکا تنجنگ کو 7۔21، 16۔21 سے شکست دے کر چین کو 0۔1 کی برتری دلا دی۔عالمی نمبر 1 جوڑی چن چنگچن اور جیا یفان نے سیتی فادیا سلوا رامادھانتی اور ریبیکا سوگیارٹو کو ڈبلز میچ میں 11۔21، 8۔21سے شکست دے کر چین کو0۔2 سے آگے کر دیا۔
اس کے بعد دوسرے سنگلز میں انڈونیشیا کے نوجوان ایسٹر نورومی ٹری نے پہلا سیٹ10۔21 سے جیتا تاہم ہی بِنگ جیاؤ نے شاندار واپسی کرتے ہوئے 15۔21، 17۔21 سے کامیابی حاصل کی اور ٹائٹل اپنے نام کیا۔یہ انڈونیشیا کے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے بھی ایک تاریخی دن تھا، کیونکہ انہوں نے 2008 کے بعد پہلی بار ٹیم کو فائنل میں پہنچایا۔