کاراکاٹ علاقہ سے سماجی کارکن کرن پربھاکر نے بھی کیا نامزدگی،کہا ’’ترقی ہے میرا مقصد‘‘

تاثیر،۱۰       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) سماجی کارکن کرن پربھاکر بھی مکمل طور پر کاراکاٹ لوک سبھا انتخابی مقابلے میں اتر چکی ہیں، انہوں نے اپنا پرچہ نامزدگی بھی داخل کر دیا ہے، انہوں نے عوام اور صحافیوں سے کہا کہ میں خالصتاً کاراکاٹ سے ہوں اور کاراکاٹ کی ترقی باہر سے نہیں، بلکہ اس مٹی سے ہونی ہے، اسی لئے میں نے اپنا کاغذات نامزدگی جمع کیا ہے ۔ کاراکاٹ کے لوگوں نے گزشتہ 10 سالوں سے کام کے مواقع فراہم کئے ہیں لیکن اس کے بدلے میں کامیاب ہوئے لوگ علاقہ میں واپس نہیں لوٹتے، یہی وجہ ہے کہ آج یہاں کے لوگوں کی دیکھ بھال کرنے والا کوئی نہیں ہے، کرن پربھاکر نے کہا کہ میں نے پورے کاراکاٹ لوک سبھا حلقہ کا دورہ کیا ہے اور یہاں کی حالت زار کو قریب سے دیکھا ہے، آج یہاں کے لوگوں کو اچھی تعلیم کی ضرورت ہے۔ اچھی صحت، ملازمت اور معاشی خوشحالی دور ہونی چاہئے، ان کا کہنا تھا ایک بار پھر الیکشن ہے اور باہر کے لوگ چمکدار پاپولسٹ وعدے لے کر آ رہے ہیں، ان کے جھانسے میں نہ آئیں، کرن پربھاکر نے کہا کہ میں بغیر کسی عہدہ کے جاب فیئر کا انعقاد کر سینکڑوں لوگوں کو روزگار فراہم کرا سکتی ہوں تو اس کامیابی کے بعد کیسے پیچھے رہونگی، مجھے آپ کا آشیرواد ملے، میں اپنے علاقہ کاراکاٹ کیلئے بہت بہتر چاہتی ہوں، سابق قائدین اور سیاسی جماعتوں نے عوام کو صرف اپنی شہرت، شان و شوکت بڑھانے کیلئے استعمال کیا نہ کہ کاراکاٹ کے عوام کی ترقی کیلئے، کرن پربھاکر نے کہا کہ کاراکاٹ کے عوام نے ہمیشہ لیڈروں، سیاسی پارٹیوں اور ان کے جھنڈوں پر بھروسہ کرتے ہوئے ووٹ دیا لیکن اس کے بعد لیڈروں اور ان کی پارٹیوں کے لئے پرتعیش گھر بنائے گئے لیکن ووٹ دینے والی عوام کو بغیر چھت اور دو وقت کے کھانے کے بھی رہنا پڑا، وہ دن گئے جن کو ہم منتخب کرتے رہے ہیں، وہ کبھی ہمارا مسئلہ نہیں دیکھینگے، عوام اب اس بات کا سمجھ چکے ہیں اور میرا مشن علاقہ کی ترقی کرانا ہے ۔