کرکٹر مہندر سنگھ دھونی نے رانچی میں اپنی فیملی کے ساتھ ووٹ ڈالا

تاثیر،۲۵       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

رانچی (جھارکھنڈ)، 25 مئی: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی نے ہفتے کے روز اپنے خاندان کے ساتھ رانچی کے شیاملی کالونی میں جے وی ایم اسکول میں واقع پولنگ بوتھ پر اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ جیسے ہی وہ پولنگ بوتھ پر پہنچے، تمام ووٹرز ان کے ساتھ سیلفی لینے کے لیے دوڑ پڑے لیکن وہاں موجود پولیس اہلکاروں نے حالات کو قابو میں کر لیا۔
مہندر سنگھ دھونی نے والد پان سنگھ دھونی، والدہ دیوکی دیوی، بیوی ساکشی دھونی اور بھائی نریندر سنگھ دھونی کے ساتھ جے وی ایم اسکول، شیاملی کالونی کے بوتھ نمبر 318 پر ووٹ ڈالا۔ تاہم جب وہ ووٹ ڈالنے کے بعد باہر آئے تو انہوں نے کسی سے بات نہیں کی۔ پولنگ اسٹیشن پر دیگر ووٹرز کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پولیس نے سخت حفاظتی انتظامات کیے تھے۔