کلا کیندر اور پریدی کے زیر اہتمام منعقد ڈرائیونگ کمپٹیشن میں کریسنٹ انگلش اسکول کے بچوں نے جوش و خروش کے ساتھ kحصہ لیا

تاثیر،۵       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

بھاگلپور (منہاج عالم )  چار مئی سے 10 مئی 2024 سے چل رہے کلاکیندر اور  پریدی کے زیر اہتمام منعقد  سرجن میلہ میں  کریسنٹ انگلش اسکول کے بچوں نے  جوش و خروش کے ساتھ کمپٹیشن میں حصہ لیا جس میں  ڈرائنگ کمپٹیشن میں بچوں نے اپنا جلوہ دکھایا .   الگ الگ کلاس کے الگ الگ  گروپ کے بچوں نے  ٹرائنگ کی شکل میں بیل گھوڑا پہاڑ پانی مور جلوائیو پریورتن  بنا کر دل جیت لیا . محمد صادق تحیسین کارتک کمار  سلمان فارسی حمیرہ اکرم  مور بنایا تو وہیں نشاط انجم  علیشہ عارفہ پروین   نے پہاڑ بنایا . مبشرہ پروین صالحہ شگوفی  سارا ازاد  آشیانہ افضل نے بھی مور بناکر کے یہ بتایا کہ یہ ہمارا قومی پرندہ ہے .اس موقع پر شمشاد نے کہا کہ  ڈرائنگ ارٹس کا مقصد  لوگوں کو اجتماعی سیٹنگ میں اور خود سے جزباتوں کا اظہار تاریخ کو یاد رکھنے دنیا میں ہونے والی ناانصافی کو سامنے لانے اور دنیا کے سمجھانے میں باصلاحیت بنانا ہے.کریسنٹ انگلش اسکول کے ڈائرکٹر شاہ رضی احمد نے اسکول کے بچوں کی حاصلہ افزائ کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے  کمپٹیشن سے  بچوں کی دماغی قوت میں اضافہ ہوتا ہے .