کویتی پارلیمنٹ تحلیل، مملکت بچانے کے لیے مشکل فیصلے ضروری ہیں: امیر کویت

تاثیر،۱۱       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

کویت سٹی،11مئی:امیر کویت مشعل الاحمد الجابر الصباح نے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہون نے یہ اعلان ٹی وی نشریات میں اپنی قوم سے خطاب کے دوران کیا ہے۔ انہوں نے اعلان کہ پارلیمنٹ کو تحلیل کر دیا گیا ہے۔ نیز دستور کے الیکشن سے متعلقہ آرٹیکلز بھی معطل کر دیے گئے ہیں۔ ائین کے یہ آرٹیکلز اگلے تین سے چار سال کی مدت تک معطل رہیں گے۔
اس سارے عرصے میں پارلیمنٹ کے اختیارات امیر کویت شیخ مشعل الاحمد اور ان کی کابینہ کو منتقل ہوجائیں گے اور وہی انہیں استعمال کر سکے گی۔ وہی گاہے گاہے احکامات صادر کریں گے۔ امیر کویت نے ثی وی نشر کی گئی اپنی تقریر میں کہا جن آئینی آرٹیکز کو معطل کیا گیا ہے ان کی معطلی کی مدت چار سال سے زیادہ نہیں ہو گی۔اس دوران ملک میں جمہوری اور پارلیمانی نظام کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ تاکہ مملکت جن بعض مسائل میں اس وقت گھری ہوئی ہے ان کا بھی جائزہ لے کر ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔
کویت کے امیر نے کہا کیونکہ ان مسائل کو دیکھے جانیمیں مزید تاخیر یا ہچکچاہٹ اختیار نہیں کی جا سکتی تھی۔ اس لیے فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملک کو مشکلات سے نکالنے کے مشکل فیصلے ضروری ہیں۔ مشکل فیصلوں کے بغیر مملکت آگے بڑھ سکتی ہے نہ اس کے مفادات کا تحفظ ہو سکتا ہے۔