کپل شرما کے شو میں سنی دیول اور بابی دیول کو جذباتی ہوتے دیکھا گیا

تاثیر،۵       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ممبئی 5 مئی :کامیڈین کپل شرما کے ‘دی گریٹ انڈین کپل شو’ نے حال ہی میں نیٹ فلکس پر شائقین حاصل کرنا شروع کر دیا ہے۔ شو کے نئے ایپی سوڈ میں سنی دیول اور بابی دیول نظر آئے۔ کپل شرما نے شو کے دوران دیول برادران کے ساتھ خوب مزہ کیا۔ کئی دلچسپ کہانیاں بھی شیئر کیں۔ تاہم شو کے دوران دونوں بھائیوں کو بات کرتے ہوئے جذباتی ہوتے دیکھا گیا۔حال ہی میں اس کی کچھ خاص ویڈیوز سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہیں۔ ان میں سے ایک ویڈیو میں سنی دیول کی باتوں پر بابی دیول کی آنکھوں سے آنسو نکلتے نظر آ رہے ہیں۔ اس موقع پر سنی دیول نے کہا کہ میرے والد دھرمیندر 1960 سے انڈسٹری میں ہیں۔ بابی اور میں بھی سرخیوں میں ہیں۔ اس دوران زندگی میں بہت سی چیزیں آئیں اور گئیں لیکن کچھ چیزیں اچھی نہیں چل رہی تھیں۔ میرے بیٹے کی شادی اور بیٹی کی آمد کے بعد گھر کا ماحول بالکل بدل گیا ہے۔ ہمیں عوام سے پیار مل رہا ہے۔ پھر ’غدر-2‘ آئی اور اس سے پہلے پاپا کی ایک فلم آئی۔ پھر بوبی کی فلم آئی اور سپرہٹ ہوگئی۔ جذباتی ہو کر سنی نے مزید کہا کہ مجھے لوگوں کی طرف سے اتنا پیار مل رہا ہے… مجھے نہیں معلوم تھا کہ کیا ہو رہا ہے… جیسے خدا اچانک ظاہر ہوگیا ہو۔ ان گفتگو کے دوران بوبی اور سنی نے اپنی آنکھوں سے آنسو پونچھے اور مسکرائے۔