کچھ ریاستوں میں شدید گرمی تو کچھ میں طوفانی بارشیں، لینڈ سلائیڈنگ سے 10 افراد ہلاک

تاثیر،۲۸       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 28 مئی:کچھ ریاستوں میں طوفانی بارشیں تو کچھ میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے۔میزورام میں طوفان ریمل کے باعث شدید بارشیں ہورہی ہیں جب کہ لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں10افراد ہلاک ہوگئے، اس کے علاوہ میزورام کے متاثرہ علاقوں میں اسکول اور سرکاری دفاتر بند کردیے گئے ہیں۔مغربی بنگال میں طوفان ریمل کے باعث 6 اموات ہوئی ہیں۔دوسری جانب راجستھان اور نئی دہلی سمیت شمال مغربی حصوں میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے جب کہ ریاست کیرالہ میں کچھ دنوں میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔