کھیتوں میں دو افراد کا قتل، قاتل کو عوام نے پیٹ پیٹ کر مارڈالا

تاثیر،۸       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

علی گڑھ، 8مئی: علی گڑھ میں ایک شخص نے دو کسانوں کا قتل کر دیا۔ اسی دوران ایک 16 سالہ نوجوان کو سر پر لاٹھی مار کر شدید زخمی کر دیا گیا، جو جیور کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں زیر علاج ہے۔ بعد میں مشتعل ہجوم نے حملہ آور کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا۔ بدمعاش نے دو افراد کو مار مار کر ہلاک کر دیا اور ایک کی لاش کو جلا دیا۔اس کے بعد مشتعل ہجوم نے حملہ آور کو مار ڈالا۔بتایا جا رہا ہے کہ مرنے والے کسان تھے اور صبح کھیتوں میں کام کرنے گئے تھے۔ اس دوران ایک شخص نے ان پر حملہ کر دیا۔ جس میں دونوں کسانوں کی موت ہو گئی۔ بعد میں ہجوم نے قاتل کو مار ڈالا۔ یہ واقعہ ٹپل تھانہ کے نور پور علاقے میں پیش آیا۔ معلومات کے مطابق بدھ کی صبح نور پور کا رہنے والا کسان ظفر اپنے بیٹے کے ساتھ کھیتوں میں کام کرنے گیا ہوا تھا۔لوگ قریبی کھیتوں میں بھی کام میں مصروف تھے۔ اس دوران ایک شخص نے ان پر حملہ کر دیا۔ اس نے ظفر کے سر پر ڈنڈے سے حملہ کیا جس سے ظفر خون بہہ کر زمین پر گر گیا۔ ظفر کچھ ہی دیر میں مر گیا۔ ظفر کا 16 سالہ بیٹا سونو اپنے والد کو بچانے آیا تو اس شخص نے سونو کو بھی ڈنڈوں سے مارا۔ جس کی وجہ سے سونو شدید زخمی ہو گیا۔اس دوران اس نے اسی گاؤں کے رہنے والے لالہ رام پر بھی لاٹھی سے حملہ کر کے اسے ادھ مرا کر دیا۔یہی نہیں اس نے لالہ رام کو کھیت میں ہی اپنے کپڑوں کو آگ لگا کر جلانے کی کوشش کی۔ اس واقعے میں لالہ کی موت ہو گئی۔ یہ تمام منظر دیکھ کر مقامی لوگ جمع ہوگئے اور حملہ آور کو پکڑ لیا۔ اس دوران کچھ مشتعل لوگوں نے حملہ آور کو مارنا شروع کر دیا جس کی وجہ سے وہ جان کی بازی ہار گیا۔ایک گاؤں سے تین لاشیں ملنے پر کہرام مچ گیا۔ علاقے میں بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔اس معاملے میں نور پور کے رہنے والے دھرم پال نے بتایا کہ کسان روزانہ صبح کھیتوں میں کام کرنے آتے ہیں۔ لیکن گاؤں والوں کو معلوم نہیں تھا کہ یہاں کوئی مبینہ طور پر پاگل گھوم رہا ہے۔ حملہ آور کا قد 7 فٹ تھا اور اس کے ہاتھ میں ڈنڈاتھی۔ کسی کے کچھ کہے بغیر اس نے لوگوں پر حملہ کرنا شروع کر دیا۔ آخر کار جب وہ عورتوں کو مارنے کے لیے بھاگا تو گاؤں کے لوگ اکٹھے ہوئے اور اسے پکڑ لیا۔اس دوران کسانوں نے اس کی پٹائی کی۔ واقعہ کے بارے میں ایس ایس پی سنجیو سمن نے کہا کہ پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک شخص نے دو لوگوں کو قتل کر دیا ہے۔