کیا ہوا تیرا وعدہ ؟ لالو نے وزیر اعظم مودی کو دلائی چینی مل سے لے کر خصوصی ریاست کا درجہ تک کی یاد

تاثیر،۱۲       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 12 مئی:آج وزیر اعظم نریندر مودی پٹنہ آرہے ہیں۔ شام کو وہ پٹنہ میں روڈ شو کریں گے۔ پٹنہ پہنچنے سے عین قبل آر جے ڈی صدر لالو یادو نے پی ایم مودی کو ان کے وعدے یاد دلائے ہیں۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ان سے 2014 اور 2019 کے وعدوں پر جواب طلب کیا گیا ہے۔آر جے ڈی صدر نے اپنے ایکس ہینڈل پر لکھا کہ وزیر اعظم نے 2014 میں کہا تھا ، ‘ میں شوگر مل کھولوں گا اور اس مل سے بنی چینی کا چائے پیوں گا۔ لالو نے پوچھا کہ 10 سال گزر گئے ، آپ کے وعدوں کا کیا ہوا؟ انہوں نے سخت لہجے میں کہا کہ جو وزیر اعظم اپنے وعدے کے مطابق ریاست میں ایک چھوٹی شوگر مل نہیں کھول سکتے ؟لالو یادو نے مزید لکھا کہ جو وزیر اعظم جو خصوصی ریاست کے درجہ سے لے کر 10 سالوں میں اپنے بڑے بڑے آسمانی وعدوں میں ایک ذ رہ برابر بھی وعدہ پورا نہ کر سکے ہوں ؟ حتیٰ کہ اپنی ہی اتحادی جماعت کے وزیراعلیٰ نے وزیراعظم سے بھرے اسٹیج سے ہاتھ جوڑ کر التجا کی۔ کیا برسوں پرانی اور تاریخی پٹنہ یونیورسٹی کو سنٹرل یونیورسٹی کا درجہ بھی نہیں دیا جا سکتا تھا ؟ ایسے وزیر اعظم سے بہار کو کیا فائدہ ہوگا جو نکڑ ناٹک میں گھومتے پھرتے ہیں ؟پی ایم مودی پر نشانہ لگاتے ہوئے آر جے ڈی صدر نے کہاکہ بہاری بڑبڑانے والانہیں ہے۔ بہار کے لوگ اچھی طرح جانتے ہیں کہ بہار سے 40 میں سے 39 ایم پی لے کر بہار کی جگہ سب کچھ گجرات میں ہی کیا اور سب سرمایہ کاری گجرات ہی لے گئے جبکہ طویل عرصہ سے بہار میں این ڈی اے کی حکومت ہے۔ پھر 5 سال بعد انتخاب میں بہار گھومنے آتے ہیں۔3 مرحلہ میں بہا ر نے سڑک پر لاہی دیا باقی بچے 4 مرحلوں میں گلی گلی میں چکر لگوا دے گا۔ ای بہار ہے بہار!
آج وزیر اعظم نریندر مودی پٹنہ آ رہے ہیں اور آئندہ 24 گھنٹوں تک بہار میں ہی رہیں گے۔ پٹنہ میں ا?ج روڈ شو ہو رہا ہے۔ پیر کے روز وزیر اعظم حاجی پور ، مظفر پور اور سارن میں بی جے پی امیدواروں کے حق میں انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔ لالو پرساد ہمیشہ سے پی ایم کے نشانے پر رہے ہیں ۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی لالو پرساد کے ان سوالوں کا کیا جواب دیتے ہیں۔