ہندوستانی جونیئر خواتین ہاکی ٹیم نے0-2 کی جیت کے ساتھ یورپ دورے کا آغاز کیا

تاثیر،۲۲       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

بریڈا، 22 مئی:ہندوستانی جونیئر خواتین ہاکی ٹیم نے بریڈا میں ہالینڈ کے کلب بریڈزے ہاکی ویرینینگ پش کے خلاف 0-2 کی شاندار جیت کے ساتھ اپنے دورہ یورپ کا آغاز کیا۔ ہندوستان کی جانب سے حنا بانو اور کنیکا سیواچ نے گول کئے۔دونوں ٹیموں کو پنالٹی کارنر کے ذریعے مواقع ملنے کے باوجود پہلا کوارٹر بغیر کسی گول کے رہا۔ دوسرے کوارٹر میں ہندوستان کو تین پنالٹی کارنر بھی ملے لیکن ٹیم ان میں سے کسی کو بھی گول میں تبدیل کرنے میں ناکام رہی۔یہ تعطل بالآخر تیسرے کوارٹر میں ٹوٹ گیا، جب حنا بانو نے ہندوستان کے لیے ایک اہم پنالٹی کارنر سے گول کر کے اسکور کو 0-1 کر دیا۔ بریڈز ہاکی ویرینینگ پش نے جارحانہ انداز میں برابری کی کوشش کی، لیکن تیسرے کوارٹر میں اپنے تین پنالٹی کارنر میں سے کسی کو بھی گول میں تبدیل کرنے میں ناکام رہی۔
چوتھے اور آخری کوارٹر میں کنیکا سیواچ نے ہندوستانی جونیئر خواتین ہاکی ٹیم کے لئے گول کر کے ہندوستان کی برتری کو دوگنا کردیا۔ ہندوستانی دفاعی یونٹ نے پھر آخری چند منٹوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 0-2 کی جیت کو یقینی بنا دیا۔ہندوستانی جونیئر خواتین ٹیم اپنا اگلا میچ بیلجیم کے خلاف 22 مئی کو بریڈا، ہالینڈ میں کھیلے گی۔