تاثیر،۲۳ مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) آج مورخہ 23 مئی 2024 کو انسپکٹر انچارج سنجیو کمار کی قیادت میں سب انسپکٹر ڈی ایس راناوت عملے کے ساتھ سہسر اماسٹیشن پر گشت چیکنگ کے دوران تقریباً 10 سال کی عمر کا ایک بچہ پلیٹ فارم نمبر تین پر لاوارث حالت میں گھومتا ہوا پایا گیا، جب پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے اپنا نام انکت کمار عمر تقریباً 10 سال ولد دنیش رام ساکن گاؤں بھلونی تھانہ دینارہ ضلع روہتاس بتایا، مزید پوچھ گچھ کے دوران بتایا کہ اپنے والدین کے ساتھ پانی پت ہریانہ میں رہتا ہوں، والد پانی پت میں ٹھیکیداری کا کام کرتے ہیں، وہاں سے بغیر بتائے میں اپنے چھوٹے بھائی اروند کمار عمر تقریباً 9 سال کے ساتھ اپنے آبائی گاؤں بھلونی کیلئے آیا، دادا دادی کے پاس آنے کیلئے، ہم دونوں دہلی سے 12802 ڈاون ٹرین (پرشوتم ایکسپریس) سے سہسرام آ رہے تھے کہ چھوٹا بھائی اروند کمار مغل سرائے اسٹیشن کے بعد بچھڑ گیا بتہ نہیں، اروند کمار کے متعلق آر پی ایف نے اگلے اسٹیشن پر اور بچے کی تلاش کیلئے ٹرین نمبر 12802 ڈاون (پرشوتم ایکسپریس) کو بھی اطلاع دی ۔ سیکورٹی کنٹرول روم ڈی ڈی یو کو بھی مطلع کیا اور پچھلے اسٹیشن بھبھوا روڈ کو بھی نام پتہ اور شکل کے بارے میں مطلع کیا گیا، جس کی روشنی میں بھبھوا روڈ پر تلاشی لینے پر اس کا چھوٹا بھائی اروند بھبھوا روڈ اسٹیشن پر پایا گیا۔ جسے ریلوے پروٹیکشن فورس چوکی سہسرام لایا گیا، دونوں سے پیار سے پوچھ گچھ کے بعد انہوں نے اپنے والد دنیش رام کے بارے میں بتایا، جس پر اس کے والد اور والدہ بھوری دیوی کو اطلاع دی گئی، اس نے یہ بھی بتایا کہ اپنے گھر بتائے بغیر گھر سے اپنے دادا دادی سے ملنے چلا گیا، بعد ازاں مزید کارروائی کیلئے چائلڈ ہیلپ لائن نمبر 1098 پر کال کر وہاں اطلاع دی گئی، اطلاع ملنے پر چائلڈ ہیلپ لائن کے لوگ سہسرام ریلوے پروٹیکشن فورس پوسٹ سہسرام آئے ۔ جنکے ذریعہ مذکورہ بچوں کو پیار بھری مشاورت کونسلنگ کے بعد انھیں چائلڈ لائن سہسرام کے حوالے کیا گیا ۔

