تاثیر،۳ مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
کولکاتہ، 02 مئی: مغربی بنگال کے جموریا تھانہ علاقے میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا ہے۔ یہاں آسمان سے ایک پراسرار گولا چیز عمارت سے ٹکرا کر زمین میں گھس گئی ہے۔ جمعرات کی صبح 9 بجے کے قریب اس واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہ چیز دھات سے بنی تھی۔ اقرا گاؤں کے کچھ مقامی لوگوں نے دعویٰ کیا کہ صبح نو بجے انہوں نے آسمان سے دو گول دھاتی اشیاء کو تیز رفتاری سے نیچے آتے دیکھا۔ ان میں سے ایک نے گاؤں کے رہائشی انیل بدیاکر کے دو منزلہ مکان کی چھت کا ایک حصہ منہدم کردیا۔ اس کے بعد یہ مٹی میں داخل ہو گیا۔
دوسرا گولہ مگارام بدیاکر نامی رہائشی کے صحن میں گرا ہے۔ جس کی وجہ سے گھر کی بیٹی جھولن بدیاکر زخمی ہوگئی۔ اس کے جسم کے کئی حصے جھلس چکے ہیں۔ اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ صحن میں گرنے کے بعد یہ گولہ بھی زمین کے اندر سرایت کر گئی۔ تھانہ جموریہ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ان کا کہنا کہ اسے کھود کر باہر نکالا جائے گا۔ اس کے بعد ہی ہم جان سکیں گے کہ یہ چیز کیا ہے۔ مقامی لوگ اسے الکا پنڈہونے کا دعویٰ کر رہے ہیں۔

