انتخاب کے پیش نظر تمام تیاریاں پوری، افسرانوں نے لیا جائزہ

تاثیر،۳۱       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

بہارشریف(دانش)کل ایک جون کو نالندہ پارلیمانی انتخاب عمل میں آئے گا۔ اس کے لئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ انتخاب میں رائے دہندگان سات بجے صبح سے شام چھ بجے تک اپنے رائے دہی کا استعمال کر سکیں گے۔ ضلع انتظامیہ کی کوشش ہے کہ پر امن ماحول میں انتخاب اختتام پذیر ہو۔ اسکے لئے قبل سے ہی منسلک افسران کو ذمہ داریاں دی جا چکی ہیں۔ آج ضلع کے سبھی سات اسمبلی حلقوں کے لئے ای بھی ایم مشین ڈسپیچ کرنے کا کام کیا گیا۔ ڈسپیچ سنٹر سے ذمہ وران حضرات ای بھی ایم مشین کو لیکر پولنگ مراکز پر جاتے دکھے۔ آج انتخابی عمل کا جائزہ لینے پٹنہ کمشنر کمار روی، پولس کمشنر گریماملک نالندہ پہنچے۔ انہوں نے ضلع مجسٹریٹ کو ہدایت دی کہ بے خوف ماحول میں رائے دہندگان پولنگ مراکز پر جائیں۔ اس کے لئے سبھی افسران کو مستعدی سے کام کرنا ہوگا۔ ساتھ ہی ساتھ کونٹنگ والے دن بھی افسران کو چوکسی برتنی ہوگی۔ ان افسران نے ہدایت دی کہ رائے دہند گان کو کسی طرح کی پریشانی نہ ہو اسکے لئے ابھی سے ہی تیاری کو یقینی بنالیں۔