انڈین فارماسیوٹیکل ایسوسی ایشن کے قومی تقریری مقابلے میں اول آنے والی تدبھوا رستوگی کو اعزاز سے نوازا

تاثیر،۲۷       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

         سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) انڈین فارماسیوٹیکل ایسوسی ایشن کے ٹیچنگ ڈویژن کے زیراہتمام قومی تقریری مقابلہ 2024 کا انعقاد کیا گیا ۔ اس ایونٹ میں نارائن انسٹی ٹیوٹ آف فارمیسی کی طالبہ تدبھوا رستوگی نے پہلی پوزیشن حاصل کر گوپال نارائن سنگھ یونیورسٹی کا نام روشن کیا ہے ۔ مذکورہ معلومات دیتے ہوئے نارائن انسٹی ٹیوٹ آف فارمیسی کے ڈین ڈاکٹر دھرمیندر کمار نے بتایا کہ مگدھ انسٹی ٹیوٹ آف فارمیسی میں 25 مئی کو منعقدہ پروگرام میں تدبھوا نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے ۔  اس مقابلے میں فارماسیوٹیکل کے طلباء کی طرف سے کسی بھی موضوع پر ہنر مند اور باریک بینی سے پیش کش کا اہتمام کیا جاتا ہے جسمیں مختلف اداروں کے سینکڑوں طلباء حصہ لیتے ہیں ۔ یونیورسٹی کے تمام سینئر افسران نے ان کی اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور ان کے روشن مستقبل کی خواہش کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تدبھوا رستوگی کی یہ کوشش کافی قابل ستائش ہے اور وہ اب آنے والے دنوں میں منعقد ہونے والے قومی سطح کے مقابلے میں حصہ لینے کے اہل ہو گئے ہیں ۔