اٹل نے جھارکھنڈ بنایا اور مودی نے سنوارا: امت شاہ

تاثیر،۱۰       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

کھونٹی (جھارکھنڈ)، 10 مئی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کو کھونٹی کے کچہری میدان میں مرکزی وزیر ارجن منڈا کے حق میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ جھارکھنڈ کو ریاست بنانے کا کام سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی نے اور جھارکھنڈ کو سنوارنے کا کام وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا۔
شاہ نے کہا کہ نریندر مودی کی حکومت نے جھارکھنڈ سے نکسل ازم کا خاتمہ کیا۔ برسا منڈا کے یوم پیدائش کو قبائلی فخر کے دن کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا گیا۔ بی جے پی حکومت میں قبائلی وزارت کی شروعات ہوئی۔ انہوں نے جلسہ عام میں رام مندر کا مدعا اٹھایا۔ ساتھ ہی کہا کہ کانگریس اور جے ایم ایم نے رام مندر کے مدعے کو بھٹکا یا۔ راہل گاندھی کو مدعو کیا گیا تھا لیکن وہ نہیں آئے۔ کشمیر کے مدعے پر کانگریس کو گھیرتے ہوئے شاہ نے کہا کہ مودی حکومت نے آرٹیکل 370 کو ختم کر دیا۔
اس سے پہلے ارجن منڈا نے اسٹیج پر امت شاہ کا استقبال کیا۔