ایران نے اسرائیل سے منسلک جہاز کے عملے کو رہا کر دیا

تاثیر،۴       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

تہران،03مئی:ایرانی وزیرِ خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے کہا کہ ایران نے اسرائیل سے منسلک پرتگالی پرچم والے ضبط شدہ جہاز کے عملے کو رہا کر دیا ہے لیکن جہاز خود ان کے کنٹرول میں ہے۔ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے 13 اپریل کو آبنائے ہرمز میں 25 افراد کے عملے کے ساتھ کنٹینر بحری جہاز ایم ایس سی ایریز کو قبضے میں لے لیا تھا جب تہران نے چند دن قبل دمشق میں اپنے قونصل خانے پر مشتبہ اسرائیلی حملے کا جواب دینے کا عزم ظاہر کیا تھا۔ ایران نے کہا تھا، وہ تجارتی بحری نقل و حمل کے اس اہم راستے کو بند کر سکتا ہے۔جمعرات کی رات دیر سے وزارتِ خارجہ کی ایک پوسٹ کے مطابق امیر عبداللہیان نے کہا، “قبضہ شدہ جہاز جس نے ایران کے علاقائی پانیوں میں اپنا راڈار بند کر دیا اور بحری سفر کی حفاظت کو خطرے میں ڈال دیا، عدالتی حراست میں ہے۔انہوں نے کہا کہ عملے کی رہائی ایک انسانی عمل تھا اور وہ جہاز کے کپتان کے ہمراہ اپنے ممالک کو واپس جا سکتے تھے۔
ایران کی وزارتِ خارجہ نے پہلے کہا تھا کہ ایریز کو “بحری قوانین کی خلاف ورزی” پر ضبط کیا گیا تھا اور اس میں کوئی شک نہیں تھا کہ اس کا اسرائیل سے تعلق تھا۔ایریز کو ایم ایس سی زوڈیاک میری ٹائم کی الحاق شدہ گورٹل شپنگ سے ٹھیکے پر لیتا ہے جس کی جزوی ملکیت اسرائیلی تاجر ایال اوفر کی ہے۔یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں نے غزہ پر اسرائیل کی جنگ کے دوران فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر بحیر? احمر اور خلیج عدن میں تجارتی بحری جہازوں پر حالیہ عرصے میں حملے کیے ہیں جس نے عالمی تجارتی جہاز رانی کو مت?ثر کیا ہے۔