تاثیر،۲۵ مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 26 مئی:بہار میں ایک بار پھر سمندری طوفان کا اثر نظر آئے گا۔ دراصل خلیج بنگال میں اٹھنے والاطوفان ‘ ریمل ‘ اتوار کی رات بنگلہ دیش کے ساحلی علاقے سے ٹکرائے گا ، جس کا اثر ریاست پر بھی پڑنے والاہے۔ اس طوفان کی وجہ سے محکمہ موسمیات نے ریاست میں تیز آندھی اور بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔ واضح ہو کہ اس وقت طوفان خلیج بنگال کے وسطی حصے سے گزر رہا ہے۔
ایک طرف طوفان کا اثر ریاست میں نظر آئے گا۔ دوسری جانب شدید گرمی سے لوگ شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ 44.6 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت بکسر میں ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ دیگر اضلاع میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک درج کیا گیا ہے۔ وہیں راجدھانی پٹنہ کا درجہ حرارت 40.9 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ ریمل طوفان سے لوگوں کو گرمی سے راحت ملے گی۔
محکمہ موسمیات کے پیشین گوئی کے مطابق بہار کے سہرسہ ، مدھے پورہ ،بانکا ، جموئی ، کھگڑیا ، مظفر پور ، ویشالی ، سمستی پور ، پورنیہ ، ارریہ ، سپول ، کٹیہار ، کشن گنج ، بھاگلپور ، مونگیر ،سیتامڑھی ، شیوہر ، دربھنگہ اور مدھوبنی میں بارش کا امکان ہے۔ لوگوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔
دراصل خلیج بنگال سے اٹھنے والے چکرواتی طوفان ریمل کی وجہ سے بہار کے شمال مشرقی حصے میں ہلکی اور درمیانی بارش ہوگی۔ جبکہ شمالی بہار میں تیز گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال کے مشرقی وسطی علاقے پر گہرا دباو? بن رہا ہے ، یہ مغربی بنگال کے جنوب مشرق میں تقریباً 440 کلومیٹر دور واقع ہے۔ یہ گہرا دباو? 25 مئی کی شام تک طوفان میں بدل جائے گا اور 26 مئی کو مغربی بنگال کے ساحلوں سے گزرے گا۔