بی جے پی ایم پی کنار ہیمبرم ترنمول میں شامل

تاثیر،۱۹       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

جھارگرام، 19 مئی: اتوار کو جھارگرام میں ترنمول کانگریس لیڈر ابھیشیک بنرجی کی میٹنگ کے دوران، جھارگرام سے سبکدوش ہونے والے بی جے پی ایم پی کنار ہیمبرم نے ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔ ابھیشیک بنرجی نے ترنمول کا جھنڈا ہاتھ میں دے کر کنار ہیمبرم کا پارٹی میں خیرمقدم کیا۔
ذرائع کے مطابق اس بار بی جے پی نے کنار ہیمبرم کو جھارگرام سے لوک سبھا کا ٹکٹ نہیں دیا۔ ان کی جگہ ڈاکٹر پرنات ٹوڈو کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ رکن پارلیمنٹ کنار نے ٹکٹ نہ ملنے پر پہلے ہی بی جے پی چھوڑنے کا اعلان کر دیا تھا۔ آخر کار اتوار کو وہ ترنمول میں شامل ہو گئے۔ اس موقع پر ابھیشیک نے کہا کہ کنار ہیمبرم جو پچھلے پانچ سالوں سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ہیں خود کہتے ہیں کہ بی جے پی نے درج فہرست قبائل کو نظر انداز کیا ہے۔