تاثیر،۲۲ مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
دربھنگہ(فضا امام) 22 مئی:-نکاح کا تعلق انسانی زندگی کیلئے اہم ترین ستون مانا جاتا ہے نکاح کے بغیر انسانی زندگی خوشگوار طریقے سے نہیں گزارا جا سکتا پروردگا نے دنیا کے تمام مخلوقات کو جوڑے لگاکر پیدا کیا ہے جب بچے شادی کی عمر کو پہنچ جائیں تو سہل طریقے سے اس کا جوڑا تلاش کرکے نہایت ہی سادگی کے ساتھ اس کا نکاح کردیں مذہب اسلام میں نکاح کی بہت اہمیت ہے اسلئے نکاح کو آسان بنایاجائے نکاح آسان ہو گا تو معاشرہ کئی قسم کی برائیوں سے پاک وصاف ہوگا اور نکاح مہنگا ہوگا تو گھر سے لیکر معاشرے میں کئ قسم کی برائیاں پیدا ہونے لگے گی تقریب شادی میں جہیز اور فضول خرچ نقد رقم کی وصولی نکاح کے نام پر لینا اس بات کی شریعت اسلام کسی کو بالکل اجازت نہیں دیتی مذکورہ خیالات کا اظہار متھلانچل کے شہرت یافتہ مایاباز عالم دین مولانا قاری نسیم اختر قاسمی نے آج بموقع تقریب نکاح کے محفل میں موجود لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ، تقریب نکاح چانڈیہ جامع مسجد کے امام خطیب قاری سعید کی دختر نیک سعدیہ پروین ہمراہ محمد ارمان بن محمد عالم ساکن رستم پور حیا گھاٹ دربھنگہ کے نکاح کے خطہ سے قبل مولانا قاری نسیم اختر قاسمی پرنسپل مدرسہ اسلامیہ جھگڑوا مسجد کی پرمغز خطاب ہوئی پھر مولانا موصوف نے نکاح پڑھا یا اور نئے جوڑے دولہا دلہن کو کامیاب ازدواجی زندگی گزار نے کیلئے حضرت کی رقت آمیز دعاء ہوئی۔تقریب نکاح کے بعد احمد حسین ، مطیع الرحمن، چاند علی ، نورالدین ، محمد ممتاز ، مولانا ایازالدین ، مولانا اسرار قاری شبیر وغیرہم نے نئے جوڑے کو مبارکبادی پیش کی۔

