تاثیر،۲۰ مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
بہارشریف(مبمد دانش)ضلع مجسٹریٹ ششانک شوبھنکر نے آج اپنے جنتا دربار میں گیارہ لوگوں کے مسائل کو بخوبی سنتے ہوئے اسے فوری طورپر حل کرنے کا کام کیا۔ ضلع کے مختلف حلقوں سے آئے فریادیوں کی فریاد سنتے ہوئے منسلک افسران کو ہدایت دیکر انکے مسائل کو دور کرنے کا کام کیا۔ معلوم ہو کہ ضلع مجسٹریٹ موصوف کے ذریعہ ہر دن جنتا دربار لگایا جاتا ہے۔اور جتنا دربار لگنے کے وجہ کر با الخصوص مظلوموں کے بڑے بڑے فریاد بخوبی حل ہوتے رہے ہیں۔ کل ملاکر جنتا دربار سے لوگوں کو کافی راحت پہنچ رہی ہے۔