روہنی آپ کی خدمت کرنے کے لیے آئی ہے اس کو آپ کی دعائوں کی ضرورت ہے: عبدالباری صدیقی

تاثیر،۱۵       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

چھپرہ (نقیب احمد)
سارن لوک سبھا سے گرینڈ الائنس کے امیدوار ڈاکٹر روہنی آچاریہ کی حمایت میں بہار حکومت کے سابق وزیر خزانہ کم ایم ایل سی عبدالباری صدیقی، سابق وزیر جاوید اقبال انصاری، سابق ایم ایل اے بھولا پرساد یادو، آر جے ڈی جنرل سکریٹری سمیت متعدد لیڈران کی طرف سے حلقہ کے مختلف علاقوں میں مسلسل تشہیری مہم چلائی جا رہی ہے۔ اس دوران شاغر نوشیرواں کی قیادت میں شہری کے مختلف وارڈوں اور محلوں میں نکر ناتٹک کا اہتمام کیا گیا ۔ اس دوران لیڈران کی طرف سے بتایا گیا کہ سارن لوک سبھا کے امیدوار ڈاکٹر روہنی آچاریہ کے لیے ووٹ مانگنے کے لیے آئے ہیں۔ تقریر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روہنی آچاریہ عام خاتون نہیں جس طرح شرون کمار نے اپنے والدین کی خدمت کر اپنے نام کو ملک اور پوری دنیا میں نام کیا اسی طرح ڈاکٹر روہنی آؔچاریہ بھی اپنے والد لالو پرسا د یادو کو اپنے عضا کا عطیہ کر غریبوں کے مسیحا کو آپ کے درمیان برقرار رکھنے کی مثال پیش کی ہے۔موقع پر روہنی آچاریہ نے کہا کہ اس عظیم شخصیت کی خون میرے رگوں میں دوڑتی ہے۔ ان کی خواہش ہے کہ میں نے سارن ضلع کو بہت کچھ دیا ہوں لیکن ابھی بھی بہت باقی ہے۔ ان ادھوے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے آئی ہوں۔ یہاں کے عوام کی مانگ پر مجھ کو امیدوار بنایا گیا ہے۔دیگر لیڈران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کا فرض ہے کہ بھگوان سوروپ لالو جی کی خواہش کا احترام کریں۔ ہمیں یقین ہے کہ روہنی آپ کے پاس عوام کی خدمت کرنے کے لیے آئی ہیں۔ وہ آپ کی خوشی اور غم میں ہمیشہ آپ کے ساتھ رہے گی۔ آپلوگ یہاں کے موجودہ ایم پی کوگزشتہ 10 سالوں سے ڈھونڈ رہے ہیں۔ وہ مودی جی کے چہرے پر الیکشن جیتتے ہیں، اس بار تبدیلی ہے۔ سارن میں یقینی طور پر آپ سب کو اس تبدیلی کا حصہ بننا چاہیے۔نکر ناٹک کے دوران  جیلانی مبین، انیل یادو، مبشر حسین، ششی ، پریتم یادو، گوتم یادو، سونو ، اور لکشمن رام وغیرہ شامل تھے۔