سیپٹک ٹینک میں گرے نوجوان کو بچانے کے لیے اترے چار لوگ، زہریلی گیس سے تین کی موت

تاثیر،۳۰       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

بھرت پور (راجستھان)، 30 مئی: لکھن پور تھانہ علاقے میں جمعرات کے روز ایک پرانے سیپٹک ٹینک کی کھدائی کے دوران زہریلی گیس میں سانس لینے سے تین مزدوروں کی موت ہو گئی۔ ساتھ ہی دو مزدوروں کی حالت تشویشناک ہے۔ انہیں علاج کے لیے بھرت پور کے آر بی ایم اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق اس حادثے میں صفائی کارکن آکاش، کرن سنگھ اور سیور ٹینک کے مالک اندر شرما کی موت ہو گئی۔ وہیں، بھرت پور کے ضلع اسپتال میں دو مزدوروں کا علاج جاری ہے، جن کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ گاؤں والوں نے بتایا کہ سیور ٹینک کی صفائی کرتے وقت ایک مزدور ٹینک میں گر گیا۔ اسے بچانے کے لیے ایک کے بعد ایک پانچ لوگ ٹینک میں ا تر گئے۔ ایسے میں ہر کوئی زہریلی گیس کی زد میں آگیا۔
کافی کوشش کے بعد سب کو ٹینک سے نکال کر سرکاری اسپتال لے جایا گیا۔ جہاں تین افراد کو مردہ قرار دیا گیا۔ اس دوران دو کو تشویشناک حالت میں بھرت پور ریفر کر دیا گیا۔