تاثیر،۱۶ مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
ہوڑہ 17/ مئی (تاثیر بیورو) مغربی بنگال میں 39 سال کے سفر میں کامیابی کا ایک نام سری چیتنیا ٹیکنو اسکول ہے، جو سی بی ایس ای سے منظور شدہ تعلیمی ادارہ ہے۔ بروز جمعرات کی صبح، بیلور مٹھ کے گھسڑی میں 10ویں اور 12ویں جماعت کے کامیاب طلباء کو مبارکباد دی گئی۔ مکتنگش مہاپاترا نے دسویں جماعت کے امتحان میں بہترین نتیجہ حاصل کیا ہے۔ اس کے نمبر 98.4 فیصد ہیں۔ رشیکا مونڈل نے 12ویں جماعت کے امتحان میں بہترین نتائج حاصل کیے۔ اس کے نمبرات کا فیصد 96 ہے۔ اسکول کے کل 28 طلباء نے دسویں جماعت کے امتحان میں 90 فیصد اور اس سے زیادہ نمبر حاصل کئے۔ جبکہ بارہویں جماعت کے امتحان میں 18 طلباء نے 90 فیصد اور اس سے زیادہ نمبر حاصل کئے۔

