لالو کے معاون بھولا یادو کے ساتھ سابق وزیر جتندر اور ساغر کی مشترکہ مہم

تاثیر،۱۰       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ڈاکٹر روہنی کو فتحیاب بنانے کی لوگوں سے اپیل
چھپرہ (نقیب احمد)
سارن لوک سبھا حلقہ کی انڈیا اتحاد کی آر جے ڈی امیدوار ڈاکٹر روہنی آچاریہ کے حق میں آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد کے معاون اور سابق ایم ایل اے بھولا رائے،سابق وزیر جتیندر کمار رائے اور آر جے ڈی جنرل سکریٹری ساغر نوشیرواں چھپرہ  اسمبلی کے شہری علاقوں میں مسلسل عوامی رابطہ کر رہے ہیں۔وہ مختلف وارڈ کا دورہ کر لوگوں سے روہنی آچاریہ کو ووٹ دینے کی اپیل کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ روہنی نے اپنے والد کو کڈنی عطیہ کر جو کام کیا ہے وہ ایک مثال ہے۔نیز ان کے ایثار و قربانی کے جذبے کو ظاہر کرتا ہے۔ان کے والد لالو نے چھپرہ کو دو دو ریل فیکٹری،یونیورسٹی،ڈبل ڈیکر،میڈیکل اور انجینئرنگ کالج وغیرہ دیے ہیں۔چھپرہ شہر کے لوگ ان کے مقروض ہیں۔یہاں کے ایم پی  کبھی اپنے علاقے میں نظر نہیں آتے۔صرف الیکشن کے وقت نظر آتے ہیں۔عوام ان سے دس سالوں کا حساب مانگ رہی ہے۔پورے علاقے میں تبدیلی کی لہر دوڑ گئی ہے۔روہنی آچاریہ 45 ڈگری سیلسیس کے درجہ حرارت میں اس علاقے میں گھوم رہی ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ لوگوں نے انہیں اپنا ایم پی تسلیم کر لیا ہے۔صرف رسمی کارروائیاں رہ گئی ہیں۔وزیر جتیندر رائے اور بھولا بابو نے کہا کہ ای وی ایم میں نمبر 3 پر ڈاکٹر روہنی آچاریہ جی کے لالٹین نشان پر بٹن دبائیں اور انہیں مکمل اکثریت سے جیتائیں۔جس طرح اس بہن اور بیٹی نے اپنے باپ کی خدمت کی ہے۔اسی طرح وہ آپ کی خدمت بھی کرے گی اور آپ کے ہر غم اور خوشی میں آپ کے ساتھ رہے گی۔یہ الیکشن ملک کے آئین کو بچانے کا الیکشن ہے۔مخالفین 400 سیٹ کی بات کر رہے ہیی۔آپ کو سمجھنا ہوگا کہ 400 کا مطلب دو تہائی اکثریت ہے۔ اگر وہ یہ اکثریت لے لیں گے تو اس کے بعد جو چاہیں کریں گے۔وہ ہماری اور آپ کی اخلاقی اقدار کو تباہ کر دیں گے۔کل کو کوئی آپ کے دروازے پر آپ سے ووٹ مانگنے نہیں آئے گا۔یہ ملک کو اپنی مرضی کے مطابق چلائیں گے۔ہمیں اس چال کو سمجھنا اور سمجھانا ہے۔ان کے منصوبے کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دینا ہے۔آج ملک میں مہنگائی،بے روزگاری اپنے عروج پر ہے۔حکومت اس معاملے پر بات نہیں کرتی۔وہ ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان تفریق کی بات کرتے ہیں۔آر جے ڈی نے اپنے منشور میں 24 وعدوں کا اعلان کیا ہے۔ہم ہر حال میں اسے پورا کریں گے۔اس لیے ملک کی بھلائی اور نسلوں کے مستقبل کے لئے لالٹین آر جے ڈی و انڈیا اتحاد کو فتحیاب بنائیں۔