تاثیر،۱۰ مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
ایودھیا، 10 مئی: نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ جمعہ کو اپنی اہلیہ کے ساتھ شری رام جنم بھومی مندر میں پوجا کرنے کے لیے ایودھیا پہنچے، ان کا طیارہ وقت پر مہارشی والمیکی ہوائی اڈے پر اترا۔یہاں ریاستی حکومت کے وزیر انچارج سوریہ پرتاپ شاہی، ڈویژنل کمشنر گورو دیال، آئی جی پولیس پروین کمار، ضلع مجسٹریٹ نتیش کمار، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس راج کرن نیر سمیت سبھی نے ان کا استقبال کیا۔یہاں سے نائب صدر بذریعہ سڑک ایودھیا دھام کے لیے روانہ ہوئے۔ پہلے وہ ہنومان گڑھی میں ہنومنت لالہ کے درشن کریں گے، پھر وہ شری رام جنم بھومی کمپلیکس میں کبیر ٹیلا، شری رام لالہ کی پوجا کریں گے۔ پھر شام کو سریو آرتی میں شرکت کریں گے۔

