نالندہ میں امتحان سے قبل نوجوان نے کی خودکشی

تاثیر،۵       مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

بہارشریف5 مئی(محمددانش)نالندہ میں ایک بیس سالہ طالب علم پیوش کمار نے پھانسی لگاکر خودکشی کرلی۔ متوفی کے پاس سے ایک سوسائڈ نوٹس بھی برآمد کیا گیاہے۔ جس میں لکھا گیا ہے ہم سے نیٹ نہیں ہوگا سوری۔ مذکورہ معاملہ استھانواں تھانہ حلقہ کے کاٹھ مانڈو ٹولہ کا ہے۔ پریانشو کے چچا گوپال کمار نے بتایا کہ اس کا نیٹ کا امتحان تھا۔اور امتحان سے ایک دن قبل ہی صبح جب دیر تک دروازہ نہیں کھولا تو اسکے والد نے کمرے کا دروازہ کھٹ کھٹا یا۔ اندر سے کوئی اواز نہیں ملی جس کے بعد دروازہ کو توڑا گیا ۔ اور دیکھا گیا کہ وہ پنکھے سے لٹکا ہوا ہے۔ مقامی لوگوں کو جیسے ہی اس معاملے کی اطلاع ملی۔ موقع واردات پر لوگوں کا ہجوم امنڈ پڑا۔ اور اہل خانوں کا رو رو کربرا حال ہو چکاتھا۔ جیسے ہی اسکی اطلاع مقامی تھانہ پولس کو ملی پولس جائے وقوعہ پر پہنچی اور اہل خانوں کو سمجھا بجھا کر لاش کو اپنے قبضہ میںلیکر پوسٹ مارٹم کے لئے صدر اسپتال لے آئی۔ جہاںپوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو اہل خانہ کے حوالے کردیاگیاہے۔