تاثیر،۲۳ مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 23 مئی: انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹی- 20 انٹرنیشنل بدھ کو ہیڈنگلے میں مسلسل بارش کے باعث ایک بھی گیند ڈالے بغیر منسوخ کر دیا گیا۔لیڈز میں موسلادھار اور طویل بارش کی وجہ سے امپائرز کو میچ ہندوستانی وقت کے مطابق رات 11 بجے شروع ہونے سے تقریباً ایک گھنٹہ قبل منسوخ کرنا پڑا۔پاکستان کے خلاف چار میچوں کی سیریز کے بقیہ میچز بالترتیب 25 مئی، 28 مئی اور 30 مئی کو ایجبسٹن، کارڈف اور دی اوول میں کھیلے جائیں گے۔انگلینڈ کے تیز گیندباز جوفرا رچر کی پاکستان ٹی- 20 سیریز سے انٹرنیشنل ٹیم میں واپسی ہو سکتی ہے۔ چوٹوں نے اس تیز گیندباز کے کیریئر کو متاثر کیا ہے، کہنی اور کمر کے مسائل نے 29 سالہ کھلاڑی کو 14 ماہ تک اعلیٰ سطح کی کرکٹ سے دور رکھا ہے۔

