تاثیر،۱۹ مئی ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
مرادآباد، 19 مئی: ضلع کے مندھاپانڈے تھانہ علاقے کے گاؤں میں دھرنے پر بیٹھی لڑکی کی اتوار کو اسکے عاشق سے نکاح کرا دیا گیا۔مندھاپانڈے تھانہ علاقہ کے گاؤں کے ایک نوجوان کا رام پور سوار تھانہ علاقہ کے گاؤں کی ایک لڑکی کے ساتھ معاشقہ چل رہا تھا۔ جب اس نے شادی کے لیے دباؤ ڈالا تو نوجوان کے گھر والوں نے انکار کر دیا اور نوجوان بڑھئی کا کام کرنے ہماچل پردیش چلا گیا۔
ایک ہفتہ قبل لڑکی اپنے عاشق کے گھر پہنچ گئی۔ تب نوجوان کے گھر والوں نے دروازہ بند کر دیا تھا۔ لڑکی اسی دن سے گھر کے باہر ہڑتال پر بیٹھ گئی تھی۔ پولیس نے بہت سمجھایا لیکن لڑکی شادی پر بضد تھی۔ اس کے بعد پولیس نے اطلاع دی اور لڑکی کے گھر والوں کو بلایا لیکن وہ نہیں آئے۔پولیس کی مداخلت کے بعد لڑکی کو اپنے عاشق کے گھر میں داخلہ مل گیا۔ اس کے بعد گھر والوں نے نوجوان کو گھر بلایا اور شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔ آج دوپہر امام محمد کیف نے ان دونوں کی شادی کی رسم ادا کی لیکن لڑکی کے گھر والے اس میں شریک نہیں ہوئے۔پولیس اسٹیشن مندھاپانڈے کے ایس ایچ او شیلیندر کمار نے بتایا کہ دونوں نے رضامندی سے شادی کی۔ اب نوجوان کے اہل خانہ کو اس شادی پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

